سائنسی ایجادات میں دور حاضر میں موبائل سب سے اہم ہے۔ بلکہ دورحاضر کی بنیادی ضروریات میں روٹی، کپڑا، مکان کے ساتھ موبائل فون کو بھی شامل کرنا ہوگا۔
موبائل اپنے ایجاد سے لے کر اب تک مختلف ادوار اور تجربات سے گذر چکا ہے۔ بہت سے آپریٹنگ سسٹم وجود میں آئے، اور مرور ایام کے ساتھ ان میں سے اکثر قصۂ پارینہ کا حصہ بن گئے۔ بہر حال دور حاضر میں اسمارٹ فون میں تین مشہور آپریٹنگ سسٹم مقبول ہیں۔ جن میں سب سے مقبول اور متداول آپریٹنگ سسٹم Android (اینڈرائیڈ) ہے۔
اس مضمون میں میں اینڈرائیڈ کے چند بہترین سوفٹ ویئر کا ذکر کروں گا۔
❶ گو لانچر Go Launcher Z
عموما موبائل کمپنی کی طرف سے دیا ہوا لانچر بہت اچھا نہیں ہوتا ہے۔ اس لئے اینڈرائیڈ کے سوفٹ ویئر مارکیٹ Google Play Store میں بے شمار لانچر دستیاب ہیں۔
🔹 ایڈیٹنگ کے بے شمار اختیارات: جس کے تحت آئیکون کا سائز اس کے مختلف اشکال، تعداد وغیرہ کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
🔹 کار آمد شارٹ کٹس
🔹 خوب صورت ڈیزائن، تھیم اور وال پیپر
🔹 کار آمد پلگ إنز
میری ریٹنگ: ★★★★★
❷ نماز کے اوقات
اوقات نماز کے لئے بھی بہت سارے سوفٹ ویئر موجود ہیں۔ لیکن مندرجہ ذیل دو سب سے عمدہ ہیں۔
أ. صلاتك: یہ ایک بہت ہی عمدہ سوفٹ ویئر ہے۔ ہر مسلمان کے موبائل میں ہونا چاہئے۔ بہت خوب صورت اور پر کشش اپلیکیشن۔
🔹 مختلف اذانیں اور اقامت دستیاب۔
🔹 نماز کے اعتبار سے الارم سیٹ کرنے کی سہولت
🔹 خود کار سائلینٹ موڈ۔ مطلب نماز کے اوقات میں موبائل کو آٹومیٹک سائیلینٹ موڈ میں سیٹ کردیتا ہے۔ اور نماز کے بعد خود بہ خود رمل موڈ ہوجاتا ہے۔ اس کے لئے سیٹنگ میں جاکر پہلے اذان اور اقامت کے درمیان وقت کو مقامی اعتبار سے طے کرنا پڑتا ہے۔
🔹 خوب صورت ویجیٹس
🔹 قبلہ نما
میری ریٹنگ: ★★★★★
ب. صلاتي: یہ بھی م ٹیبل کے لئے ایک بہترین سوفٹ ویئر ہے۔ جو بہت معمولی میموری پر انسٹال ہوجاتا ہے۔ صلاتك کے مقابلے کافی ہلکا اور سادہ اپلیکیشن ہے۔
🔹 اس میں اذان موجود نہیں ہے۔ اس کے لئے آپ کو الگ سے اذان کی آڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔
🔹خود کار سائیلینٹ موڈ
🔹 بہت ہی خفیف اور کم میموری پر انسٹالیشن
🔹 خوب صورت ویجیٹس
🔹 قبلہ نما
میری ریٹنگ: ✰★★★★
کمپیوٹر میں چلنے والے سوفٹ ویئر کا موبائل ورژن۔ جس میں آپ اپنی ضرورت کے مطابق کتابیں ڈاؤنلوڈ کرکے آف لائن استعمال کرسکتے ہیں۔
🔹 بہت آسان اور عمدہ ڈیزائن
🔹 عربی زمان کی ان گنت کتابوں کا ذخیرہ
🔹 الفاظ کی تلاش مختلف ناحیوں سے
🔹 خالص عربی رسم الخط
میری ریٹنگ: ★★★★★
❹ القرآن الکریم:
الحمد للہ پلے اسٹور میں قرآن کریم کے لئے بے شمار سوفٹ ویئر ہیں۔ ہر ایک کی اپنی الگ شناخت و خصوصیات ہیں۔ چوں کہ بر صغیر کے مصاحف رسم الخط کے اعتبار سے بہت الگ ہیں۔ اور خصوصا حفاظ کرام کو ایسے سوفٹ ویئر کی تلاش ہوتی ہے جو برصغیر کے رسم الخط میں ہو۔
پھر چند مخیر حضرات نے یہ کام کیا۔ لیکن ان سوفٹ ویئرس میں کئی خامیاں رہ گئی۔ بعض کے ڈیویلپر تو لاپتہ ہوگئے۔ خیر iRoshni نامی ڈیویلپر نے یہ بیڑا اٹھایا اور برصغیر کے لئے بہترین سوفٹ ویئرس تیار کئے۔
🔹 دونوں ہی بہت عمدہ اور لاجواب ہیں۔
🔹 غلطیوں یا آخری مقام پر نشان لگانے کی سہولت
🔹 حروف یا بیک گراؤنڈ کے رنگ کو تبدیل کرنے کی سہولت
میری ریٹنگ: ★★★★★
❺ او کیبورڈ OKeyboard
بہت عمدہ اور پلے اسٹور کا سب سے بہترین کی بورڈ۔
🔹 200 زبانوں میں دستیاب۔ جس میں بر صغیر کی تمام زبانیں شامل ہیں۔
🔹 مکمل اختیار: جس کے تحت کی بورڈ کی شکل وصورت، سائز، رنگ، حروف کی ترتیب وغیرہ کو بدلا جاسکتا ہے
🔹 بہت کار آمد شارٹ کٹس
🔹 سلائیڈ اور سوائپ کی بورڈ: جس کے تحت آپ کو صرف حروف کے اوپر سے سوائپ یا سلائیڈ کرنا ہوگا۔ الفاظ خود تحریر ہوجائیں گے۔
🔹 خود کار اصلاح: اگر غلط ٹائپ ہوا ہے تو خود بہ خود صحیح املا بھی ظاہر ہوجائے گا۔
🔹 آٹو سیو، نیکسٹ ورڈ: آپ کے ذریعے ٹائپ کئے ہوئے الفاظ کو یہ یاد رکھ سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہربار آپ کو ٹائپ نہیں کرنا ہوگا۔ بعد والا لفظ خود بہ خود ظاہر ہوجائے گا۔
🔹 پلے اسٹور میں سب سے چھوٹا اور کم میموری پر انسٹال ہونے والا سوفٹ ویئر
میری ریٹنگ: ★★★★★
۞۞۞
LIKE↓& SHARE↓ it on Facebook
۞۞۞
Follow↓ me on Facebook
۞۞۞
0 تبصرے:
Post a Comment