کیا خیال ہے آپ کا:
وکی پیڈیا میں کسی محترم نے لکھا (غالباً کوئی پاکستانی ہوں گے، کیوں کہ اکثر پاکستانی، لفظِ ہندوستان سے خار کھاتے ہیں۔ اور خصوصاً جب یہ لفظ ہند کے لئے مستعمل ہو ) :
"بھارت کو بٹوارے کے بعد ہندوستان کہنا تکنیکی غلطی ہے"
شاباش مؤرخ صاحب! اب یہ بتائیں کہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد اب پاکستان کو پاکستان کہنا کس تکنیک کے مطابق 'مستحب' ہے ؟!!! اور یہ تکنیک بنانے والا آخر ہے کون بھئی؟
فور یور کائنڈ انفورمیشن ! بھارت اردو کا نہیں بلکہ سنسکرت کا لفظ ہے۔ اس لئے جب اردو بولنا یا لکھنا ہو تو ہندوستان بولنا ہی تکنیک کے عین مطابق ہے۔ جیسے آپ برطانیہ کو اردو میں بریٹین نہیں لکھتے اسی طرح ہندوستان کا نام مختلف زبانوں میں مختلف ہے۔ ہندی اور دیوناگری رسم الخط والی زبانوں میں بھارت، اردو، عربی اور دیگر ابجدی رسم الخط والی زبانوں میں ہند یا ہندوستان اور انگریزی اور لاطینی رسم الخط والی زبانوں میں انڈیا۔ تکنیک کا دعوی کرنے والے خواہ مخواہ کی تکنیکی خرابی کا شکار ہورہے ہیں !!!
اور یہ صرف ہندوستان کے ساتھ نہیں ہے۔ دنیا کے بہت سارے شہر اور ممالک کے نام زبانوں کے اعتبار سے بدل جاتے ہیں۔ کسی کو مثال کی ضرورت ہو تو بلا جھجھک مطالبہ کریں۔
حیرت ہوتی ہے کہ ان مؤرخین کے نزدیک لفظ "انڈیا" میں کوئی تکنیکی پریشانی نہیں ہے۔ جب کہ یہ لفظ بھی بٹوارے سے پہلے کا ہے۔ اور لفظ "بھارت" ہی کون سا 1947 کو پیدا ہوا۔ یہ تو قدیم ترین تاریخ کا نام ہے۔ اس لئے دورنگی چھوڑیں۔ اور حقائق کو تسلیم کریں۔ یا پھر معتبر ثبوت دے کر خود مجھے قائل کرلیں۔
۞۞۞
LIKE↓& SHARE↓ it on Facebook
Follow↓ me on Facebook
۞۞۞
آپ کی رائے جان کر ہمیں خوشی ہوگی