Thursday, September 5, 2013

ٹائپنگ کی ترقیاں


    ایک دور تھا جب موبائل فون صرف بات کرنے کے لئے مستعمل تھے۔ پھر موبائل کی دنیا میں اس وقت ایک انقلاب آیا جب موبائل سے پیغام رسانی کا کام لیا جانے لگا۔
  جی ہاں پہلے میسیج لکھنا اور اسے بھیجنا بھی ایک خواب سا لگتا تھا۔ اور آج کا دور ترقی یافتہ دور ہے۔ جہاں کی پیڈ سے اٹھ کر اب لمسی تختہ یا ٹچ اسکرین کا زمانہ آچکا ہے۔ اب کی پیڈ والے موبائل کو دیکھ کر موبائل کا ماضی یاد آتا ہے۔

  خیر ترقیات نے یہیں آکر بس نہیں کیا۔ اب آسانیوں کا ایک اور باب کھل گیا ہے ۔ اب آپ منہ سے بولیں تو سسٹم اسے خود لکھ لیتا ہے۔ بس آپ ایک ایک لفظ بولتے جائیں۔ سسٹم اسے لکھتا جائے گا۔ اگر سسٹم کو کوئی لفظ سمجھ میں نہیں آرہا ہے تو وہاں آپ کو ہاتھ لگانا پڑ سکتا ہے۔ واقعی یہ ایک تعجب خیز اور بہت ہی کار آمد ترقی ہے۔

   لیکن کیا اسی پر بس ہوگیا؟ جی نہیں محترم! یہ ہماری اور اپ کی غلط فہمی ہے۔ اب تو لکھنے اور کاپی کرنے کے میدان میں ایک اور بڑی ترقی ہوئی ہے، اور وہ ہے نقل نویسی۔ یعنی آپ کو اگر لکھی ہوئی چیز دوبارہ لکھنا ہو تو اب پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کیوں کہ اب آپ اپنے کیمرے والے موبائل کی مدد سے یہ کام بہت آسانی سے کرسکتے ہیں۔ بس آپ لکھی ہوئی عبارت کے سامنے اپنے کیمرے کو آن کریں۔ وہی تحریر آپ کے کیمرے میں کاپی ہوجائے گی۔ اب آپ اس میں حسب ضرورت تبدیلی کریں اور اپنی مرضی کے مطابق چسپاں کردیں۔
   یہ ہیں اب تک کی ترقیاں ۔ آگے آگے دیکھتے جائیں اور کیا ہوتا ہے۔
اللہ ہمیں ان تمام ترقیات کو نیک مقاصد میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین