دور حاضر کے سائبر مجاہدین اور صوفیوں میں چنداں فرق نہیں ہے۔جس طرح اسلام کا چولا پہن کر صوفیاءسادہ لوح مسلمانوں کےایمان کو برباد کرتے تھے، ٹھیک اسی طرح یہ سائبر جہادی بھی جہاد کا خوب صورت مکھوٹہ لگاکر منافقین کی طرح چھپ چھپاکر بے چارے سیدھے سادھے مسلمانوں کا ایمان لوٹ رہےہیں۔ان کے اسلاف میں سے بعض صوفیاء نے نبوت کا دعویٰ کر دیا پھر بھی وہ ان جہادیوں کے نزدیک مسلمان ہو سکتے ہیں !؟!ان جہادیوں نے توصرف بچوں کویتیم ہی کیا ہے نا؟؟؟؟
بعض صوفیاء نے تو (معاذاللہ )الوہیت تک کا دعویٰ کر دیا پھر بھی وہ ان جہادیوں کی شریعت میں پکےمؤمن ہو سکتے ہیں !؟!ان جہادیوں نے توصرف بوڑھوں کوقتل ہی کیا ہے نا؟؟؟؟
بعض صوفیاء نے تو (نعوذباللہ )اللہ اور اس کے رسول کی طرف زنا کی نسبت تک کردیا (تعالی اللہ عما یصفون)پھر بھی وہ پکےمؤمن ہو سکتے ہیں !؟! ان جہادیوں نے توصرف غریبوں کا گھرہی اجاڑا ہے نا ؟؟؟؟
بعض صوفیاء نے تو (نعوذباللہ ) اغلام بازی ،زناکاری اور فحاشی جیسے کبائر کو جائز کہنے پر ہی بس نہیں کیا بلکہ ان پر عمل بھی کر کے دکھایا!!؟؟ اس کے باوجود اگر وہ اولیاء اللہ ہو سکتے ہیں !؟! ان جہادیوں نے توصرف بے قصور عورتوں کوبیوہ ہی کیا ہے نا؟؟؟؟
اگر ان مجاہدین کی لغت میں اسلام ،ایمان اور ولایت کا یہی مفہوم ہے تو مبارک ہو ان کو ان کا یہ اسلام!!!ہم تو ایسے ایمان اور ولایت سے پناہ مانگتے ہیں۔
منافقین ہر دور میں اسلام کے خلاف اپنی ناپاک سازشوں سے اسلام کو نقصان پہچانے کی ناکام کوششیں کرتے رہیں گے، لیکن....................
طریقہ کار مختلف ، مکھوٹے نئے نئے، مقاصد یکساں.....
دعاؤں کا طالب
ظفؔر ابن ندوی