یہ میرا اپنا خیال ہے، آپ مکمل اختلاف کر سکتے ہیں!
میرے خیال سے سیلاب یا دیگر آفات کے وقت راحت اور امداد رسانی کی جو انفرادی سیلفیاں سوشل میڈیا پر چسپاں کی جاتی ہیں، اسکی چنداں ضرورت نہیں ہے. آپ اجتماعی تصویر ہی نشر کردیں یہی کافی ہوگا. انفرادی تصویریں بہت پریشان کن ہیں. اس سے جہاں ریاکاری کا پہلو غالب ہوتا ہے، وہیں امداد لینے والے کی عزتِ نفس بھی مخدوش ہوتی ہے. خدا را امدادی جمعیات کے ذمہ داران اس کاخیال رکھیں!
انفرادی تصاویر آپ جمعیات کے حوالے کردیں. اور بہ طور ثبوت وہ ان تصاویر کو اپنی حفاظت میں رکھیں! سوشل میڈیا میں ان کی نمائش کی کوئی وجہ نہیں ہے.
اللّٰه مجھے عقلِ سلیم دے!
0 تبصرے:
Post a Comment