*نعت نبی ﷺ*
ہدایت بہ ہر انس و جاں ہیں محمد
نبوت کے حتمی نشاں ہیں محمد
نبی کا ہے دشمن جو بدعت کرے ہے
وہ چاہے کہے میری جاں ہیں محمد
وہ شارح ہیں تفسیرِ قرآن بھی ہیں
یوں قرآن میں ہی نہاں ہیں محمد
وہ قدوہ ہیں اور رحمتِ عالمیں ہیں
چنیدہ ہیں خیرِ زماں ہیں محمد
کبھی اپنے خادم کو اف تک نہ بولیں
محاسن کے ایک آسماں ہیں محمد
انہیں موت اگرچہ ملی ہے ظفر جی
مگر حشر تک جاوداں ہیں محمد
0 تبصرے:
Post a Comment