Friday, April 15, 2016

خبردار فیس بکیو!

0 تبصرے

فیس بک! دور حاضر میں فیس بک اور ٹویٹر جیسے سماجی رابطے کے ویب سائٹ اور سوفٹ ویئرس کا جنون طاری ہے۔ اس کے فوائد سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے۔ لیکن کبھی کبھی مذاق مذاق میں معاملہ بہت بھیانک بھی ہوجاتا ہے۔


چوں کہ فی زمانہ فیس بوک کا جنون زیادہ پایا جاتا ہے۔ اس لئے کچھ اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

کچھ بہت ہی اہم امور کی طرف احباب کو متوجہ کرنا چاہوں گا۔ میں نے بہت سارے احباب کو چند بھیانک غلطیاں کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ فیس بک گرچہ ایک طرح سے تفریح کا سامان ہے، لیکن اس کے استعمال میں بہت محتاط رہنا از حد ضروری ہے۔
اس موضوع پر بحث کے لئے ایک طویل مضمون کی ضرورت ہے۔ لیکن میں صرف چند نکات بیان کروں گا۔ فیس بک استعمال کرتے وقت مندرجہ ذیل امور پر دھیان دینا بہت ضروری ہے۔

❶ اپنے اکاؤنٹ میں اپنا ذاتی نام اور حقیقی معلومات ہی درج کریں: 

اگر آپ اپنی ذاتی معلومات مثلا فون نمبر، ای میل، تاریخ پیدائش، حالیہ سکونت یا مستقل سکونت کو اوروں سے پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں تو فیس بک پر اس کا مکمل انتظام ہے۔ لیکن غلط یا ادھورے معلومات درج کرنے پر آپ کا اکاؤنٹ بند بھی ہوسکتا ہے۔ یا پھر اگر بلاک ہوگیا ہو تو ریکوری بہت مشکل ہے۔

❷ پاسورڈ اور اکاؤنٹ کو محفوظ رکھیں: 

پاسورڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ اور فوری طور پر اپنے ذاتی موبائل نمبر سے اکاؤنٹ کو سیکیور کرلیں۔ تاکہ اگر آپ کا پاسورڈ لیک ہوجائے تو بھی آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ خرد برد نہ کیا جاسکے۔

❸ پہلے اکاؤنٹ کو حذف کئے بغیر دوسرا اکاؤنٹ ہرگز نہ بنائیں: 

جی ہاں، ایک شخص کے لئے صرف ایک ہی اکاؤنٹ کی اجازت ہے۔ اگر آپ اپنا پاسورڈ بھول گئے ہوں تو اسے بدلنے کی کئی صورتیں ہیں۔ ان کا استعمال کر کے اکاؤنٹ دوبارہ حاصل کریں۔ لیکن دوسرا اکاؤنٹ نہ بنائیں۔ 
👿🔴❌🔺 دوسرا اکاؤنٹ بنانا سائیبر کرائم کے تحت آسکتا ہے۔ اگر پہلے اکاؤنٹ کو کسی بھی طریقے سے ریکور کرنا ناممکن ہوجائے تو اپنے دوستوں سے درخواست کریں کہ وہ اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔ تاکہ فیس بک اسے خود بہ خود بند کردے۔ اس کے بعد ہی دوسرا اکاؤنٹ بنائیں۔

🔴ℹ ایک بات ذہن میں رکھیں کہ گرچہ ایک نام سے کئی اکاؤنٹ چلانا بہ ظاہر معمولی بات لگتی ہے، لیکن اگر خدا نخواستہ آپ کسی عدالتی معاملے میں الجھ جائیں تو آپ بری طرح پھنس سکتے ہیں۔ پھر آپ پر دہشت گردی تک کے الزامات ثابت کئے جاسکتے ہیں!  اس لئے احتیاط بہت ضروری ہے! 

❹ انجان لوگوں کو میسیج کرنے سے بچیں:
خواہ مخواہ انجان لوگوں کو میسیج نہ کریں۔ خصوصا لڑکیوں کو! اس آپ کا اکاؤنٹ بلاک ہوسکتا ہے۔

❺ ہرکس وناکس کو فرینڈ ریکویسٹ نہ بھیجیں: 

 فیس بک کی سیکیوریٹی کے تحت اگر آپ زیادہ تعداد میں لوگوں کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجیں تو آپ کا اکاؤنٹ وقتی طور پر بلاک ہوسکتا ہے۔ اور احباب ایسی صورت میں فورا دوسرا اکاؤنٹ بنالیتے ہیں 😊

❻ اسپیم شیئر نہ کریں: 

دلفریب لنک، فحاشی والے لنک، فحش تصاویر یا ویڈیو، اسی طرح متنازعہ پوسٹ ہرگز شیئر نہ کریں۔ کیوں کہ ایسی صورت میں آپ کا اکاؤنٹ بہت آسانی سے بلاک کیا جاسکتا ہے۔ اور بسا اوقات ایسے اکاؤنٹ کو فیس بک سے حذف کردیا جاتا ہے۔

❼ قابل اعتراض امور سے بچیں: 

فیس بک پر کسی بھی قابل اعتراض امر پر ہرگز بحث نہ کریں۔ اور نہ ہی میسیج میں کسی سے بحث کریں۔ کیوں کہ ایسی باتیں حکومت کی خفیہ ایجینسیوں تک بہ آسانی پہونچ جاتی ہیں، اور ایسی صورت میں آپ مصیبت میں پڑسکتے ہیں۔

❽ کاپی رائٹ یا ذاتی ملکیت کو اجازت یا حوالے کے بغیر شئیر نہ کریں:

کسی کی تحریر، ویڈیو، تصویر وغیرہ شیئر کرنے سے پہلے اطمینان کرلیں کہ یہ مواد کاپی رائٹ کے ماتحت تو نہیں ہے!؟ اگر حقوق نشر محفوظ ہوں تو مصنف یا مالک کی اجازت ضرور لیں۔ ورنہ آپ بری طرح پھنس سکتے ہیں۔
اسی طرح کسی انجان شخص کی عام تصویریں بھی پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔ ورنہ یہ معمولی سا پوسٹ آپ کو عدالت تک لے جاسکتا ہے۔
عموما کسی خوبصورت بچے کی تصویر یا کسی دوشیزہ کی تصویر کو لوگ بے دھڑک پوسٹ کردیتے ہیں۔ جب کہ یہ خطرناک ہے۔

❾ فیمیلی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرنے سے بچیں: 

گوکہ یہ قانونا ممنوع نہیں ہے، لیکن معاشرے میں موجود کچھ برے عناصر ایسے بھی ہوتے ہیں جو آپ کی ان تصاویر کا غلط استعمال کرکے آپ کو یا آپ کی فیمیلی کو نقصان پہونچا سکتے ہیں۔


❿🔴 خبردار! یاد رہے کہ آپ مسلم ہیں!:
اللہ کا خوف کریں۔ اور محض دوستوں کو خوش کرنے کے لئے اپنے نامۂ اعمال میں گناہوں کی گٹھریوں کا اضافہ نہ کریں۔ یاد رکھیں کہ آپ کے ذریعے نشر کی ہوئی غلط پوسٹ کو جتنے لوگ پڑھیں گے، شیئر کریں گے اور عمل کریں گے ان سب کے برابر آپ کے گناہ میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا۔
اس لئے اب بھی ہوشیار ہوجائیں۔ اور اگر ممکن ہو تو پچھلے تمام غلط پوسٹ کو حذف کردیں۔
اللہ ہمیں توفیق دے۔ آمین۔

🔴ℹ💡
نوٹ:  اگر احباب میں سے کسی کا اکاؤنٹ کسی وجہ سے بلاک ہوگیا ہو یا دو اکاؤنٹ ہوں، تو مجھ سے میسیج میں رابطہ کرسکتے ہیں! 

ظفؔر شیر شاہ آبادی
رابطے:
ٹوئیٹر:
Masood Shaikh @skmzaf

فیس بک:
پرسنل اکاؤنٹ‌
Masood Shaikh

فین پیج
ظفر شیر شاہ آبادی

★★★



۞۞۞

LIKE& SHARE it on Facebook


۞۞۞
Follow me on Facebook
۞۞۞

0 تبصرے: