آج کل انٹرنیٹ انسانی زندگی کا
لازمی جزو بنتا جارہا ہے۔ جو لوگ اس فتنے سے دور ہیں وہ قابل مبارک باد ہیں۔
لوگ انٹر نیٹ کے لئے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہیں۔ لیکن صرف کمپیوٹر
پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ہمیشہ اس فراق میں ہوتے ہیں کہ کوئی تو صورت ہو جس
کی مدد سے موبائل کے بعض ضروری اشیاء کو وہ کمپیوٹر میں ہی استعمال کرسکیں۔ اس لئے
بارہا فیس بک وغیرہ میں بعض ہیکرز (چور اچکے) لوگوں کو اپنے مکروفریب کے جال میں
پھنسانے میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے " WhatsApp
کا P C میں استعمال" ۔ اگر آپ facebook
صارف ہوں تو شاید آپ کو بھی اس قسم کی دعوت موصول ہوئی ہو۔
واقعۃً اس مسئلے کا ایک تشفی بخش حل
موجود ہے۔ اور انٹرنیٹ پر انگریزی اور دیگر زبانوں میں اس کا طریقہ بھی
موجود ہے۔ لیکن اہل اردو تک یہ طریقہ عام کرنا چاہتاہوں۔ لہذا قارئین سے
گذارش ہے کہ اس تحریر کو حتی المقدور عام کریں۔
ایک نہایت ہی آسان طریقے سے آپ اس
قابل ہوجائیں گے کہ Android
OS میں استعمال
ہونے والے تمام سوفٹ ویئر کا لطف آپ کمپیوٹر میں بھی اٹھا سکیں گے۔ WhatsApp,
Viber, Hike, Tango, اور مشہور گیمز مثلا Angry Bird,
Candy Crush
Saga, Clash of Clans وغیرہ بہ آسانی کمپیوٹر میں ہی
استعمال کرسکیں گے۔
اس کے لئے آپ کو BlueStacks
نامی ایک سوفٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ اسے انسٹال کریں۔ اور اپنے گوگل
(جی میل) اکاؤنٹ سے سائن ان ہوجائیں۔ BlueStacks کو کھولیں،
اس میں موجود فہرست سے اپنے پسندیدہ سوفٹ ویئر کا انتخاب کریں، اور اب اسے
استعمال کریں۔ بس خلاص !!!
ڈاؤن لوڈ
۞۞۞
LIKE↓& SHARE↓ it on Facebook
۞۞۞
Follow↓ me on Facebook
۞۞۞