ایک طویل مدت تنہائی کی زندگی نے مزاج میں بہت سی تبدیلیاں پیدا کردی۔ ایک وقت تھا جب احباب اور اخوان کے ہجوم میں ہی سکون ملتا تھا۔ اور اب جب آنکھوں کو یقین ہو چلا کہ تنہائی کا یہ سفر تو بالکل لا متناہی ہے، تو اب تنہائی ہی خوش نما لگنے لگی۔
سنتے آئے تھے کہ "قربانیوں کے بغیر زندگی میں کامیابی کا حصول مشکل ہے۔" اب کامیابی کا انتظار کررہا ہوں۔ کیوں کہ تنہائی کسی قربانی سے کم نہیں ہے۔ بولنے میں اور سننے میں آسان ضرور لگے گا لیکن عرب کے تپتے ہوئے صحرا میں بالکل الگ ایک چھوٹے سے کمرے میں بالکل اکیلا رہنا کوئی بہت آسان کام نہیں ہے۔ خیر مسلسل چار سالوں سے یہ آسان کام کئے جارہا ہوں، اور کامیابی کی امید پر جئے جارہا ہوں۔

۞۞۞
LIKE↓& SHARE↓ it on Facebook
۞۞۞
Follow↓ me on Facebook
۞۞۞