Saturday, October 5, 2013

آنسو دینے والا محبوب یا پونچھنے والا؟؟؟


        اصلاً اس سوال کا جواب بہت مشکل ہے۔پسِ منظر کے مختلف ہو نے سے جواب بھی مختلف ہوسکتاہے۔
         اگر آنسو کا پس ِ منظر ہجر و وصال ہو تو عموماً ہوتا تو یہی ہے کہ جس نے آنسو دئیے ہیں وہ زیادہ محبوب اور دل نشیں ہوتا ہے کہ اس کے فراق میں بے اختیار آنسو چھلک پڑے، پھر آنسو پونچھنے والی شخصیت کا کوئی کرشمہ ہی ہو سکتا ہے جو اسے پہلی شخصیت سے زیادہ محبوب کردے بلکہ یہ تو نوادرات میں سے ہے۔لیکن بدقسمتی سے اگر کسی کی ہم نشینی ہی اشک باری کی وجہ ہو تب معاملہ بالکل برعکس ہواکرتاہے۔اور ایسی بدقسمتی شادی شدہ زندگی ہی میں ہوا کرتی ہے۔
       اور اسی طرح اگر یہ اشک کسی مظلوم کا ہو تب ان قیمتی آنسؤوں کو پونچھنے والے بہت ہی کم ایسے ملتے ہیں جو پرخلوص ہوں ان اہلِ خلوص کو میرا بھی سلام ہو۔
       لیکن آنسو پونچھنے والوں میں کچھ لنگوٹیا یار بھی ہوتے ہیں جو عشق کی تھکن سے چور اپنے دوست کے ’’قیمتی‘‘ عشق کے زخم پر آرام سے نمک چھڑک دیتے ہیں!!! غصہ تو بہت آتاہوگا ان کی اس حرکت پر!!!   لیکن چند ہی دنوں میں یہ احساس ہوجاتا ہوگا کہ:
خو ب ہم بے ضمیر بن  بیٹھے
عشق کے ہم اسیر بن بیٹھے
دل کی قیمت ظفؔر بتا تو سہی
بیچ  کر   دل  فقیر  بن  بیٹھے؟     
       اگر اس کے بعد بھی کوئی یہ سوچھے کہ یہ ہماری بے وقوفی نہیں تھی بلکہ منصوبہ کی کمی تھی اور پھر کسی  نازنین سے منصوبہ بند عشق کا ارادۂ خام رکھے تب اس کو احمق کہنا احمقوں کی توہین ہوگی۔
(اہلِ عشق سے معذرت کے ساتھ)




۞۞۞
LIKE& SHARE it on Facebook

۞۞۞
Follow me on Facebook
۞۞۞