ٹیکنالوجی! آئے دن نئی نئی ٹیکنالوجی کے تعلق سے کوئی نہ کوئی خبر آتی رہتی ہے۔ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی موجد Microsoft نے نہایت کامیابی کے ساتھ Surface اور Surface Pro پر ایک سال کے تجربے کے بعد اب Surface 2 اورSurface Pro 2 کا اجراء کردیا ہے۔
آج Microsoft نے اپنے Surface 2 اور Surface Pro 2 کا اجراء کیا۔
آئیے ذرا ایک مختصر سی ملاقات اس نئی تکنیکی آلے سے کرتے ہیں:
موبائل اور کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے درمیان میں ایک تکنیک Tablet ہے۔ یہ وہ ٹیبلیٹ نہیں ہے جو اطباء مریضوں کو لکھ کر دیتے ہیں۔ جی ہاں یہ ٹیبلیٹ اور ہے جو انتہائی کارآمد اور ضروری ہے۔ ٹیبلیٹ کو دوسرے لفظوں میں یوں کہہ لیں کہ موبائل اور کمپیوٹر کا ملغوبہ۔ یعنی لیپ ٹاپ کی طرح بھاری بھرکم بھی نہیں اور موبائل کی طرح محدود بھی نہیں۔ جس میں آپ بہت سے دفتری امور انجام دے سکتے ہیں۔ لیکن بہر حال کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی بات ہی کچھ اور ہے۔ اس میں جس آزادی سے آپ دفتری امور انجام دےسکتے ہیں وہ ٹیبلیٹ میں میسر نہیں ہے۔ اور یہ کمی ٹیبلیٹ کی پیدائش کے بعد سے ہی محسوس کی جاتی رہی۔ Surface دراصل اسی کمی کو پورا کرنے کی ایک ابتدائی کوشش تھی۔کیوں کہ ٹیبلیٹ میں آپ اپنے من پسند سوفٹ ویئر کو انسٹال نہیں کرسکتے ہیں۔ دراصل ٹیبلیٹ کا آپریٹنگ سسٹم عموماً اینڈرائیڈ ہے۔ ظاہر ہے اینڈرائیڈ میں آپ صرف apk. سوفٹ ویئر ہی استعمال کرسکتے ہیں۔ اور دفتری سوفٹ ویئر Windows آپریٹنگ سسٹم پر انسٹال ہوتے ہیں۔ اسی لئے مائیکروسافٹ نے Surface کا اجراء کیا۔ جس میں ایک لیپ ٹاپ کی طرح آپ Windows 8 پر ٹیبلیٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ اور بہت سارے Desktop سوفٹ ویئر انسٹال کرسکتے ہیں۔
اب آج مائیکروسافٹ نے جس Surface 2 اور Surface Pro 2 کا اعلان کیا ہے۔ وہ گزشتہ Surface کا ہی ترقی یافتہ نسخہ ہے۔ اس میں پروسیسر بھی تیز ترین ہے جو intel کے Core i-5 پرچلتا ہے۔ اسی طرح اس میں لیپ ٹاپ کی طرح مکمل آزادی ہے۔ کیوں کہ اس کے RAM کی استعداد 4GB ہے۔ بلکہ 8GB RAM کی بھی سہولت ہے۔ کمپیوٹنگ سے واقفیت رکھنے والے بخوبی جانتے ہوں گے کہ 8GB RAM کی استعداد رکھنے والا کمپیوٹر کتنا سریع اور طاقتور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں مزید قابل ذکر خصوصیت یہ ہے کہ یہ 4th Genration ٹیبلیٹ ہے۔ اور بالکل اعلی قسم کی ویڈیو اور تصویر کشی کے لئے سامنے 3mp پیچھے 5mp کا کیمرا بھی نصب ہے۔ اور سال بھر کے لئے 60 ممالک میں فون کالز بالکل مفت ہیں۔
4GB RAM میں ہارڈ ڈسک کی استعداد 64GB اور 128GB ہے۔ جب کہ 8GB RAM میں ہارڈ ڈسک ناقابل یقین ہے۔ یعنی 256GB اور 512GB ۔ واقعی ناقابل یقین ہے۔
ویسے فی الحال یہ برصغیر کے متوسط طبقوں کے لئے ایک خواب کی مانند ہوگا۔ کیوں کہ اس کی قیمتیں بھی کافی زیادہ ہیں۔Surface 2 کی قیمت 449 امریکی ڈالر ہے۔
اور Surface Pro 2 کی قیمیت 899 امریکی ڈالر ہے۔
لیکن شوقین حضرات اپنے دیگر ضروریات اور خواہشوں کو دباکر ایسی چیزوں کو خرید لیتے ہیں۔ بہر حال یہ ایک مہنگا شوق ہی کہلائے گا۔ آگے چل کر شاید اس کی قیمت کچھ کم ہوجائے۔
خیر مزید دیکھتے جائیں انسان کی ترقیاں
مزید معلومات کے لئے دیکھیں:
۞۞۞
LIKE↓& SHARE↓ it on Facebook
۞۞۞
Follow↓ me on Facebook
آپ کی رائے جان کر ہمیں خوشی ہوگی