
کہیں یہ ارمِ فردوس تو نہیں !!! جسے آپ اچھی طرح جانتے ہیں؟ اگر نہیں تب تو وضاحت مطلوب ہے۔اصل میں آپ کی پیشانی پر لفظِ ارم دیکھ کر مجھے تو کچھ پل کے لئے بد ہضمی سی ہوگئی۔پھر خیال گذراکہ آخر "دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت درد سے بھر نہ آئے کیوں" اور پھر بحال ہو کر دادا جان کا دل ہی دل میں شکریہ بھی ادا کیا کہ ان کی اس ایجاد نے کم از کم میری ایک پریشانی تو حل کردی۔
اور ایک شکایت بھی ہے تم سے، یہ آنکھ مچولی کھیلنا کہاں سے سیکھ گئے؟ معلوم نہیں کب چپکے سے آتے ہو اور چلے بھی جاتے ہو۔ خیر سے کبھی ملوگے بھی یا یوں ہی اپنا جلوہ دکھاؤگے؟
میں نے ایک عجیب فون دیکھا ہے!! معلوم ہے؟؟؟ ارے ہاں یا ناں کچھ تو بولوگے؟!!؟ ٹھیک ہے تمھاری مرضی ،ہم تو اپنی بکواس جاری رکھیں گے ۔ہاں تو میں کہہ رہاتھا ایک فون ہےجس میں ایک عجیب بات یہ ہے کہ وہ انڈے بھی دے سکتا ہے!؟!!کہیں تمھارا فون بھی ایسا ہی تو نہیں ہے؟؟! کبھی اگر انڈے دینے سے فرصت مل جائے تو اسے کہئے گا کہ ایک بار میرے یہاں آواز لگاجائے۔
والسلام
ظؔفر ابنِ ندوی