Monday, June 17, 2013

اعتماد

   اعتماد بہت قیمتی چیز ہے،اسی لئے جب کوئی بہت ہی قابل اعتماد شخص، اعتماد کے شیش محل کو چکنا چور کردیتا ہے توبہت تکلیف ہوتی ہے۔ کبھی کبھی اپنا وجود بھی دھوکا سا لگنے لگتا ہے۔ ایسے حالات میں کبهی کبهی خود اپنے آپ پر اعتبار کرنا بهی مشکل سا لگنے لگتا ہے۔لیکن پهر دل کے کسی گوشے سےآواز آتی ہے کہ خود کو مزید رسوانہ کرو،  یہ  تو ایک خوش آئند بات ہے،کیوں کہ زندگی کے تلخ ابواب میں ایک اور کارآمد تجربہ شامل ہوگیا۔
 
زندگی اسی طرح جیے جارہا ہوں۔ اور تجربات کی جهولی میں قسمہا قسم کے تجربات جمع کئے جارہا ہوں کہ  خود اپنی زندگی میں ان سے فائده بھلے ہی نہ حاصل کرسکوں لیکن عمر کے آخری مرحلے میں یہ گٹھری  شاید کسی کے کام آجاوے۔
ظفر ابن ندوی