ائے گجراتی دیکھ کے تجھ کو شرمائے شیطان
عدل کے ٹھیکیداروں نے تو ایسے ظلم ہیں ڈھائے
تاتاری کی روح بھی جس کو دیکھ کے شرما جائے
کیسے تم نے اس کو دیا ہے اتنا بڑا سمان
ائے گجراتی دیکھ کے تجھ کو شرمائے شیطان
سر ِ راہ جس نے ماں بہنوں کی عزت کو لوٹا
بچوں اور معصوموں پر بھی قہر ہےجس کا ٹوٹا
اپنا رہبر اس کو چنا ہے جو ہے اک حیوان
ائے گجراتی دیکھ کے تجھ کو شرمائے شیطان
گلی گلی شہروں شہروں جس نے نفرت ہے بویا
بھارت نے جس کے ظلموں سے اپنا رتبہ کھویا
پھر بھی اس کے ہاتھ میں تم نےسونپ دیا ایون
ائے گجراتی دیکھ کے تجھ کو شرمائے شیطان
دیش کے رکھوالے ہی دیش کی عزت لوٹ رہے تھے
خاکی وری والے ماں بہنوں پر ٹوٹ رہے تھے
دیش نے جن پر کیا بھروسہ نکلے وہی بے ایمان
ائے گجراتی دیکھ کے تجھ کو شرمائے شیطان
زہرِ دہشت پھیلائے جو تم ہی وہ ناگن ہو
بن لادن کی بدنامی ہے تم ہی بن لادن ہو
ایک تھا شیطانوں کا دادا ، تم ہو بو شیطان
ائے گجراتی دیکھ کے تجھ کو شرمائے شیطان
اب بھی اس میں چند اشعار باقی ہیں، ان شاء اللہ فرصت ملی تو انھیں بھی مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
ظؔفر ابن ندوی
۞۞۞
LIKE↓& SHARE↓ it on Facebook
۞۞۞
Follow↓ me on Facebook
آپ کی رائے جان کر ہمیں خوشی ہوگی